بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

کم گو مگر کام زیادہ کرنے والا ہوں کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتا کرپشن کرنیوالے کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دبنگ اعلان

datetime 15  جولائی  2020 |

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جو بھی کر پشن کر ئے گا اس کو نہیں چھو ڑیں گے، کم گو مگر کام زیادہ کرنے والا ہوں کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتا ،پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہیئے اور تھر کی طرف دیکھنا چاہیئے، پیپلزپارٹی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا، جتنے یہ چور ڈاکو ہیں کوئی بھی نہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جلوزئی اکنامک زون کا افتتاح کیا افتتا ح کے جلوزئی اکنامک زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین دہا نی کرا تا ہو ں کہ خیبر پختونخوا ترقی کی جا نب گامزن ہو گا ہم اپنے وسائل خود پید ا کریں گے اور اس سے پورے صوبے کو مستفید کریں گے جلوزئی اکنامک زون کے منصوبے سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، اب صنعتی ترقی نہیں رکے گی، آگے بڑھیں گے، جب حکومت سنبھالی تو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا، ہائیڈل پروجیکٹ سے حاصل بجلی صوبے کے صنعتکاروں کو دیں گے، صوبے میں سرمایہ کاری کی راہیں کھول دی ہیں، کورونا سے لڑنا اور ترقی کا سفر جاری رکھنا ہے۔ انہو ں نے سند ھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ بتائیں آپ نے سندھ کی 15 سالہ حکومت میں کیا کیا ؟ سندھ حکومت کوئی ایک منصوبہ بتائے جس میں کرپشن نہ ہو، ان کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں اور بوریوں سے مٹی برآمد ہوتی ہے ان کے ہر میگا پروجیکٹ میں کرپشن ہو تی ہے جتنی کرپٹ سند ھ حکومت ہے اتنا تو کوئی بھی نہیں اگر کراچی نہ ہو تا تو سندھ کا ایک قبرستان سے بد تر ہو تا کراچی کی کما ئی یہ لو گ کھا رہے ہیں کیو نکہ وہا ں روز گار ہے ۔

ا نہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن کر پشن سے پا ک پاکستان ہے جو بھی کر پشن کر ئے گا اس کو نہیں چھو ڑیں گے مگر سندھ میں اس کے الٹ ہے کر پشن کرو مال بنا و اور حکومت میں آو میں کسی کی ذاتی زندگی میں عمل دخل نہیں کرتا مگر یہ بھی برداشت نہیں کروں گا کہ کو ئی میرے صوبے کو برا بھلا کہیں میں کم گو مگر کام زیادہ کرنے والا آدمی ہو ں بار بار ٹی وی پر آکر فوٹو سیشن کروانا نہیں بلکہ کام کرنا پسند ہے ۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…