لاہور( این این آئی)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی چیخیں ملک میں تبدیلی کا اشارہ ہے،مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی جو مرضی کر لے اب احتساب ٹرین اپنی منزل پر پہنچ کر ہی رکے گی،پی پی قیادت اپنے کرتوتوں کو چھپانے کیلئے سندھ میں سیاسی شہادت کی خواہشمند ہے ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے کئی دہائیوں سے عوام کا خون چوسنے والی اشرافیہ کی چیخیں ملک میں واضح تبدیلی کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ
(ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کے نام پر لوٹ ماراورکرپشن کا معاہدہ کیا ہوا تھا جس وجہ سے ملک کی بنیادیں تک ہل گئیں اورعوام کو بد ترین غربت اورمہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے بمعہ اہل و عیال سرکاری خزانے پر لوٹ مار کی دونوں نے کرپشن کے ایک دوسرے کے تمام ریکارڈ توڑ ے۔ کر پٹ ما فیا احتسا بی شکنجے میں آ چکا ہے ان کی چیخیں پورا پاکستان سن رہاہے۔ریاست کے خلاف لڑائی کا اعلان کرنے والے بلاول زرداری قوم کو لوٹی گئی قومی دولت کا حساب دیں۔