بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ کے سرکاری مکان میں آتشزدگی سب کچھ جل کر راکھ ، آگ کس نے لگائی؟ افشاں لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 13  جولائی  2020 |

لاہور( این این آئی)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سرکاری مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں تینوں کمرے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ جبکہ افشاں لطیف نے الزام لگایا ہے کہ کاشانہ سکینڈل اور کائنات کیس کی پیروی کرنے پر میرے مکان میں آگ لگائی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے سرکاری مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تینوں کمروں تک پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے تینوں کمروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ کاشانہ سکینڈل اور کائنات  کیس کی پیروی کرنے پر میرے کوارٹر کو آگ لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل کوارٹر پر کچھ افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔شبہ ہے جن لوگوں نے مجھ پر فائرنگ کروائی تھی انہوں نے ہی کوارٹر میں آگ بھی لگائی۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…