اسلام آباد(آن لائن ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا۔ترجمان پاور ڈویڑن نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں۔