لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور جنرل فیض کی پارٹنر شپ توڑنے میں ناکام ہو گئی ہے، یہ بات معروف صحافی صابر شاکر نے کہی، انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری لیڈر شپ میں کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں متفقہ طور پر آئندہ کی چیزیں طے کی گئیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سب طے ہونے کے بعد سول ملٹری لیڈرشپ کا اگلا فیز شروع ہوچکا ہے۔ صابر شاکر نے تبصرہ
کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ جنرل باجوہ، عمران خان اور جنرل فیض کی پارٹنرشپ کو توڑ ا جائے، شکوک شبہات کے بیج بوئے جائیں اور رخنے ڈالے جائیں کچھ ایسا کیا جائے کہ پارٹنر شپ ٹوٹ جائے لیکن بات بن نہیں پا رہی۔ معروف صحافی نے کہا کہ مسلسل ناکامی پر ناکامی ہورہی ہے، عمران خان کو جتنا ڈرایا جاتا ہے وہ اس سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آتے ہیں۔