جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ

datetime 12  جولائی  2020 |

لاہور (آن لائن) لاہور کی دو جیلوں کیمپ جیل اور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سمیت صوبے بھر کی بارہ جیلوں میں ضرورت سے زائد قیدیوں کی رکھے جانے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے بیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے کیمپ جیل لاہور اور سنٹرل جیل کوٹ لاکھپت پر تین تین منزلہ بیرکس تعمیر کرنے کے لئے محکمہ جیل خانہ جات

کو پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جیلوں پر ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا منصوبہ 3 سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ موجودہ جیلوں میں ضرورت سے زائد 23 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی فوری منظوری دے دی ہے جبکہ لاہور کی دونوں جیلوں کی ملٹی سٹوری بیرکس بنانے کا کام آئند چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…