وزیراعظم کا  باغات کے شہر لاہور کو دوبارہ سرسبز شاداب بنانے کا فیصلہ مون سون شجر کاری میں کس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا؟جانئے

11  جولائی  2020

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے  باغات کے شہر لاہور کو دوبارہ سے سرسبز و شاداب شہر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے،مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی  میاواکی میتھڈ ک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لا ہور کو پھر سے سر سبز و شاداب بنا نے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم کا رواں سال مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے لاہور میں کریں گے ۔وزیر اعظم کا مون سون کی شجرکاری کے دوران شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف  مقر ر کیا گیا ہے مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی اعلان کریں گے مون سون شجر کاری میں جدید جاپانی طرز میاواکی میتھڈ  استعمال کیا جائے گا  جس میں  شہر بھر میں 50 مختلف مقامات پر میاواکی میتھڈ کے تحت پودے لگائے جائیں گے میاواکی میتھڈ کے تحت لگائے گئے پودے پانچ سے چھ ماہ میں تیار ہوجاتے ہیں لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک میں میاواکی میتھڈ کے تحت 6 ماہ میں تمام پودے تیار ہوگئے  رواں شجر کاری کاری مہم میں تمام پودے مقامی قسم کے لگائے جانے کو ترجیح دی جائے گی شجر کاری مہم کے دوران چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں  کروڑوں پودے لگائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…