جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مری میں سیاحوں کیلئے اہم منصوبے کا فیصلہ، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ (MIT) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے سی مری زاہد حسین ،

ٹرسٹ کے ارکان ملک حمید مجید، کامران خالد، طارق فراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ ایم آئی ٹی کے معاملات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے جس کے تحت شیفانگ چائنیز ریسٹورنٹ کی نیلامی 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ میں کی گئی ہے جبکہ گذشتہ دورحکومت میںیہ جگہ صرف 3لاکھ 80ہزار روپے سالانہ میں نیلام ہوتی رہی ہے۔میاں محمودالرشید نے ترقیاتی سکیموں کے آغاز پر مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مری کی خوبصورتی کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیرہائوسنگ کو مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ مری میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 4ہزار گاڑیوں کی گنجائش والا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مری امپروومنٹ ٹرسٹ (MIT) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے سی مری زاہد حسین ، ٹرسٹ کے ارکان ملک حمید مجید، کامران خالد، طارق فراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ ایم آئی ٹی کے معاملات کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…