جہانگیر ترین کا نواز شریف سے رابطہ، عمران خان بارے بھی انتہائی اہم بات کہہ دی، جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے

10  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہو ا نہ کرنے کا ارادہ ہے کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا آج بھی انہی کے ساتھ ہو ں،نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کا میڈیا سیل بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ تے ہو ئے

اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ میڈیا کی خبریں چل رہی ہے کہ میں نے نواز شریف سے ملا قات کا پیغام بھجوایا ہے جس میں کو ئی صداقت نہیں میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے، شریف خاندان کے خلاف عمران خان کے ساتھ مل کرجدوجہد کی میں ایسی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈوبتی کشتی کے سہارے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے میں کل بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھا آج بھی اس کے وژن کے ساتھ کھڑا ہو ں، عمران خان ایک سچا اور ایماندار لیڈر ہیں ساری اپو زیشن مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کی تھی انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہو ا نہ کرنے کا ارادہ ہے کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا آج بھی انہی کے ساتھ ہو ں،نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کا میڈیا سیل بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…