پشاور(آن لائن)آن لائن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 5سے 25فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ کرونا وائرس کے باعث قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت میں تیز ی آ گئی ہے جبکہ مہنگائی او ر کرونا کی صورتحال کے باعث اجتماعی قربانیوں کے رحجان میں رواں سال اضافہ ہونے لگا ہے ۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کے بعد اجتماعی قربانی کا رحجان رواں سال بڑھ گیا ہے ،آن لائن خریداری اور قربانی کا رحجان بڑھ رہاہے ۔
بکرے ، گائے ، بیل ، کی قربانیوں کے لئے جانوروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مہیا کی جاتی ہیں، ہر جانور کی قیمت ، وزن ، صحت ، عمرکے حساب سے طے کیا جاتا ہے ۔ مہنگائی کے باعث رواں سال اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے بعض شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع کردی ہے تاہم گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے ۔