شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو قومی ایشوز پر خط لکھا اور  پریشانی فیاض چوہان کو ہورہی ہے‘عظمیٰ بخاری کا جوابی وار

7  جولائی  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو قومی ایشوز پر خط لکھا اور پریشانی فیاض چوہان کو ہورہی ہے،فیاض چوہان ہر معاملے میں ٹانگ اڑانا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں،فیاض چوہان کی مثال توں کون میں

خام خواہ والی ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوہان صاحب قومی ایشوز کی بات ہورہی ہے،جب دو بڑے بات کریں تو خاموش رہتے ہیں،یہ آپ سے بہت اوپر کی بات ہے،جن لوگوں سے اپنی وزارتیں چلائی نہیں جارہی وہ شہباز شریف پر تنقید کرکے اپنی کارکردگی رپورٹس ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تنقید برائے تنقید کی سیاست سے کارکردگی رپورٹیں کبھی درست نہیں آسکتی،جن کے رپورٹیں پہلے دن سے ہی خراب آرہی ہیں وہ اب کیسے ٹھیک ہو سکتی ہیں۔حکومتی ترجمانوں میں چمچہ گیری اورچاپلوسی میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے۔ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور خوشامدیوں کا ٹولہ گندی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ا نہوںنے کہاکہ میڈیا سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر دھمکا یا جارہا ہے۔دھاندلی زدہ حکومت میڈیا پر بھی دھاندلی زدہ خبریں چلوانا چاہتی ہے۔دھاندلی سے حکومتیں بن سکتی ہیں لیکن کارکردگی دیکھانے کیلئے لیڈرشپ اور دماغ کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف کے پاس لیڈر شپ اور دماغ کا شدید ترین فقدان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…