بھارتی حکومت نے وہاں پھنسے 82 پاکستانی شہریوں کوواپسی کی اجازت دیدی   واہگہ اٹاری سرحد خصوصی طور پرکب کھولی جائیگی؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

7  جولائی  2020

لاہور(این این آئی)بھارتی حکومت نے وہاں پھنسے 82 پاکستانی شہریوں کی 9 جولائی کو واپسی کی اجازت دے دی ہے۔سفارتی حکام کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر بھارت میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی کی اجازت دیدی ہے۔

مراسلے کے مطابق بھارتی ریاستوں نئی دہلی، مہاراشٹر، گجرات،مدھیہ پردیش،ہریانہ سمیت دیگر شہروں سے 82 پاکستانی شہری 9 جون کی صبح بھارت کے اٹاری بارڈرپہنچ جائیں گے۔ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ اٹاری سرحد خصوصی طور پر کھولی جائیگی۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کی فہرست بھارتی وزارت داخلہ کو فراہم کی گئی ہیخ بھارت سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کا واپس پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ ہوگا اور انہیں کورنٹائن میں رکھا جائیگا۔ممبئی میں مقیم کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نے تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں حکام کی طرف سے واپسی بارے بتا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 27 مئی کو واپس آنا تھا مگر انہیں واپسی کی اطلاع ایک دن پہلے ملی، اس وقت واپسی بارے پولیس رپورٹ کروانے اور پھر ممبئی سے واہگہ بارڈرتک پہنچنے کا وقت نہیں تھا۔ اس وجہ سے کئی پاکستانی واپس نہیں آسکے تھے۔ تاہم خدا کا شکر ہے کہ اب تقریبا چارماہ بعد ان کی واپسی ہورہی ہے۔بھارت میں پھنسے پاکستانیوں میں سے زیادہ ترکا تعلق کراچی اور اندرون سندھ سے ہے اوران میں ہندوبرادری کے لوگ زیادہ ہیں جو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت گئے تھے تاہم کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی واپسی نہیں ہوسکی تھی۔ دوسری طرف پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری 14 جولائی کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…