بلوچستان میں ہزاروں افراد کا جعلی ڈومیسائل پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف

7  جولائی  2020

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد افراد کے صوبے کا جعلی ڈومیسائل بناکر وفاقی محکموں میں ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبے کے ڈپٹی کمشنروں نے وفاقی محکموں میں ملازمت کرنے والے افراد کے بوگس لوکل و ڈومیسائل کے اجرا کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے بعد مستونگ سے 400 اور کوئٹہ سے 122جعلی لوکل اور ڈومیسائل منسوخ کردیے گئے ہیں،سینیٹ میں 6 ماہ قبل بلوچستان سے جعلی لوکل و ڈومیسائل بناکر

وفاقی محکموں اور وزارتوں میں ملازمتیں حاصل کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کے بعد بلوچستان حکومت حرکت میں آئی ہے،صوبائی حکومت  نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر مستونگ نے ا یک دو نہیں بلکہ پورے 400 جعلی لوکل و ڈومیسائل منسوخ کردیے ہیں۔حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مستونگ کی طرح تمام اضلاع میں بھی جعلی لوکل و ڈومیسائل کےمعاملے پر کام کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…