کورونا کی و جہ سے بے پناہ کمزوری ، آدھا کلو واک بھی نہیں کر سکتا تھا ،اب طبیعت کیسی رہتی ہے؟شاہد خاقان نے سب کچھ بتا دیا

7  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)سینئر رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا کی و جہ سے بے پناہ کمزوری ہوئی ، آدھا کلو واک بھی نہیں کر سکتا تھا ،ابھی بھی کمزوری ہے،حکومت ناکام ہوچکی ہے، کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے ۔

حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے،مائنس ون فارمولا میری نظر میں نا ممکن ہے، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے، جتنی میڈیا سنسر شپ اس حکومت کے دور میں ہے کسی اوردور میں نہیں رہی۔ ایک انٹریومیں ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کورونا سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کورونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا، کورونا سے اتنی کمزوری ہوئی کہ آدھا کلو میٹر واک بھی نہیں کرسکتا تھا۔شاہد خاقان نے بتایا کہ کورونا سے قبل دس سے 12 کلو میٹر تک روز واک کرتا تھا، قرنطینہ سے پہلے آٹھ ماہ جیل میں گزارے اس لیے آئیسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں تو چاہتا ہوں کہ حکومت پانچ سال مکمل کرے۔ اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں نا ممکن ہے، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے، جتنی میڈیا سنسر شپ اس حکومت کے دور میں ہے کسی اوردور میں نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے میڈیا کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر آواز اْٹھائی ہے، موجودہ حکومت چینل بند کرواتی ہے ، لوگوں کو نوکریوں سے نکلواتی ہے، حکومت صحافیوں کا پر امن احتجاج برداشت نہیں کرسکتی تو اور کیا کرسکتی ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ گورننس کی بہتری کے لیے اپنا منہ بند رکھیں، وزیر اعظم کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، وزیر اعظم منہ بند رکھیں تو حالات پچاس فیصد بہتر ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…