بس اب اور نہیں، بار بار درخواست کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، شادی ہال ایسوسی ایشن ملک بھر میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ دھماکہ خیز حکمت عملی تیار

5  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)شادی ہال ایسوسی ایشن کا 13 جولائی کو ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا ہے اورشادی ہال مالکان ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں شادی ہال کھولنے کے معاملے پر ملک بھر کے نمائندگان سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر کے شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔شادی ہال مالکان کے اجلاس میں اجازت نہ ملنے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

اجلاس میں شادی ہال مالکان کا احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اجلاس میں ملک بھر میں احتجاج کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔ شادی ہال مالکان کا ملک بھر سے بیک وقت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہال مالکان کا ملک بھر کے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے تمام شہروں میں شادی ہال مالکان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب جائیں گے ۔ ہمارے مظاہرے میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے ۔ رانا رئیس صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کو بار بار درخواست کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کی حکمت عملی بنائی ہے ۔ہم پر امن احتجاج کرکے حکومت سے ہال کھولنے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر کریں گے ۔رانا رئیس صدر شادی ہال ایسوسی ایشن نے کہاکہ تمام شادی ہال مالکان سے گزارش ہے کے احتجاج میں ایس او پی کا خیال رکھا جائے ۔ ہمارا احتجاج پر امن ہوگا ۔ شادی ہال ایسوسی ایشن کا 13 جولائی کو ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا ہے اورشادی ہال مالکان ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں شادی ہال کھولنے کے معاملے پر ملک بھر کے نمائندگان سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر کے شادی ہال ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…