لاہور (آن لائن)تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں ان کا سیاسی مستقبل بھی زیر و ہے آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تووہ سو بار اپنا شوق پورا کر ے الیکشن2023میں ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری
نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکی عوام کے عوام سیاسی موت ثابت ہورہی ہے اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچائو کیلئے اے پی سی بلا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفر نس جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پار لیمنٹ میں اتحادیوں اور عوامی نمائندوں کا بھر پور اعتماد حاصل ہے وہ آئینی مدت پوری کر یں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے۔