اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میرے پاس دو خبریں ہیں ، ایک یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر ہو گیا ہے ، دوسرے بات یہ ے کہ اس کا ایک زبردست نتیجہ نکلا ہے ، پس پردہ لابنگ ہوئی ہے ۔ طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے کچھ ایم پی ایز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملے ہیں ، اس کے علاوہ بھی ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ چند دنوں میں
اپوزیشن کی طبعیت صاف کر دینگے ، اگر وہ صوبہ بن جائے تو پنجاب میں حکومت حمزہ کو دینی پڑے گی ، ن لیگ کے جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ دوسری خبر یہ ہے ایف سی کالج میں علی جان ایک ٹیچر ہیں اور ایک صاحب ہیں ان کا نام ہود بھائی ہے ۔ میں 1985ءسے دیکھ رہا ہوں یہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیخلاف ہیں ۔ یہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بھی خلاف ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ علامہ اقبال شاعری پڑھنے سے داعش اور القاعدہ جیسی تنظمیں پیدا ہوتی ہیں ۔ ہود بھائی امریکی سفارتخانے کا نوکر ہے ۔