اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مائنس نہیں ہو سکتے وہ پارٹی سے بڑھ کر ہیں، ان کی کسی سے زاتی لڑائی نہیں ، اپوزیشن کا مسئلہ صرف احتساب ہے، جوڈیشنل اور الیکشن کمیشن میں ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے اپوزیشن نیب سے مطمئن نہیں تو متبادل قانون لے آئے، ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
ایسا تو نہیںہو سکتا کہ وزیراعظم کو ہی مائنس کر دیا جائے، ہماری کوتاہی اور نا اہلی اپنی جگہ ہے لیکن عمران خان کے علاوہ کوئی پارٹی میں اصلاحات نہیں کر سکتا، عمران خان مائنس ون نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ پارٹی سے بڑ ھ کر ہیں، انہوں نے کہا کہ جتنی بتیں میں کرتا ہوںکسی اور پارتی میں ہوتا تو فارغ کردیا جاتا، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے احتساب کے بیانئے کو کوئی دھچکا نہیں لگا، جوڈیشنل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہیں افسوس ناک صورتحال یے کہ اصل مجرم ایک بار پھر بچ نکلے ، عدلیہ کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن میںبھی اصلاحات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عمران خان سے صرف ایک ہی مسئلہ ہے وہ احتساب ہے، اپوزیشن کے کیسز کو منطقی انجامتک پہنچا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کی کسی کے ساتھ ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ہر وقت نیب کو برا بھلا کہتی رہتی ہیں اگر وہ نیب سے مطمئن نہیں ہیںتو متبادل قانون بنا لے۔اپوزیشن صرف تنقید کرتی ہے مثبت تجاویز نہیں دیتی ،صرف ٹی وی پر بحث کر کے آگے بڑھ جاتی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تقریریں کر کے لیڈر نہیں بن سکتے پنجاب میںپیپلزپارٹی کا دور دور تک چانس نہیں ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں بھی لیڈر شپ کی لڑا ئی ہو رہی ہے نواز شریف بیرون ملک گھوم رہے ہیں علاج نہیں کروا رہے نواز شریف اپنی زندگی اچھی طرح گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان نے اپنے 13 رشتے داروں کو پی آئی اے میں بھرتی کروایا خورشید شاہ اور مشاہد اللہ جیسے لوگ مجرم ہیں، احتساب کا قانون مسلم لیگ ن کے دور حکومت نے بنایا بعد میں مشرف دور مین اس میںترمیم کی گئی ، جوڈیشنل ریفارمز اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔