کوئٹہ(این این آئی) وفاقی حکومت نے پاک ایران بارڈر کوتجارت کیلئے ہفتے کے سات دن کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے نام لکھے گئے مراسلے میںکہا گیا ہے کہ پانچ جولائی سے پاک ایران بارڈر
کو گپت ،مند،چیدگی ،کاٹگارکے مقامات پر ہفتے کے ساتوں دن صبح سے شام تک کھولا جائے جبکہ بارڈر صرف اور صرف تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولا جائے جبکہ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے محدود تعداد میں ٹرکوں کو بارڈر سے آنے اور جانے کی اجازت دی جائے گی۔