کرونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گھر سے ہسپتال منتقل ، عوام سے دعائوں کی اپیل

4  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)کورونا میں مبتلا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں داخل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ مجھے بخار تھا اور میں نے خود کو گھر میں

قرنطینہ کرلیا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔شاہ محمود قریشی نے پوری قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل ملک کی اہم شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، جن میں سے کچھ لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور باقی ابھی بھی آئسولیشن میں ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم قرنطینہ میں کچھ روز گزارنے کے بعد وہ بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف شہباز شریف، وزیر ریلوے شیخ رشید رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ سب سے پہلے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔اس کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر امین الحق کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…