پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں بے بنیاد بھارتی بیان مستردکردیا، دوٹوک پیغام جاری

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں بے بنیاد بھارتی بیان مستردکردیا۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت امور خارجہ کے ترجمان کے بیان کو قطعی طورپر مسترد کرتا ہے۔ بھارتی حکومت قابض بھارتی فوج کی بندوقوں کے سائے میں بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں دھوکہ دہی پر مبنی انتخابات رچاتی ہے اور مقبوضہ

خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرچکی ہے، اسے گلگت بلتستان میں انتخابات پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ پاکستان ایک بارپھر اعادہ کرتا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے مختلف حصوں پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ جموں وکشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود دیرینہ ترین معاملہ ہے جو 1947 میں ریاست جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور طاقت کی بنیاد پر قبضے سے پیدا ہوا۔ پاکستان اس امر کا بھی اعادہ کرتا ہے کہ جموں وکشمیر تنازعہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر قابل بھروسہ انداز میں عمل درآمد ہے جن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ جمہوری انداز میں جموں وکشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا ناقابل تنسیخ حق دیاگیا ہے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق بے بنیاد بھارتی واویلا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کی انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ ابھی گزشتہ روز ہی سنگ دل بھارتی قابض افواج نے سیاہ قانون کے تحت تین سالہ کم سن بچے کے سامنے اس کے نانا کو بے رحمی سے شہید کردیا۔ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کالے قوانین کے تحت انسانیت سوز مظالم کی مرتکب بھارتی قابض افواج کے جرائم کو تحفظ دیاجارہا ہے، یہ ریاستی دہشت گردی کا ایک اور پہلو ہے جس کا نہتے کشمیریوں کو بھارت نشانہ بنارہا ہے۔ ہم بھارتی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ تمام مقبوضات کو فوری خالی کرے، بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بالخصوص 5 اگست 2019 کے بعد سے ہونے والے غیرقانونی اقدامات واپس لے، تمام کالے قوانین کالعدم کرے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ خطے میں جانے کی اجازت دے تاکہ وہ کشمیری عوام کی حالت زار خود جان سکیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق استعمال کرنے دے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…