پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کو شکست دیدی 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کوروناشکست دیدی ۔چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رئوف 1965 اور 1971 کے پاک

بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ریٹائرڈ صوبیدار نے صحت یابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لئے اس وباء سے چھٹکارا پانے کی دعا کی اور کہا ہے کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…