پنجاب کابینہ میں تین سے چار گروپ بننے کا انکشاف ، جو وزیراعلی اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے‘نیا پنڈورا باکس کھول دیا گیا

3  جولائی  2020

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار جیسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،جو وزیراعلی اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

پنجاب کابینہ میں اس وقت تین سے چار گروپ بن چکے ہیں،عثمان بزدار کو پنجاب کا کوئی وزیر اپنے محکمے کی رپورٹ دینے کو تیار نہیں ہے،دو سال کی بھرپور کوشش کے بعد یہ بیچارے صرف چند عادی لوگ اکٹھے کر سکے،تمام باضمیر لیگی ممبران آج بھی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان نے حماقت کی ہے،دو سال سے حکومت کے اپنے لوگ ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں،عثمان بزدار پورے صوبے کے فنڈز صرف تونسہ اور میانوالی میں لگارہے ہیں،دو سالوں میں پنجاب کے کسی حلقے میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔عظمی بخاری نے کہا کہ جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں آستانے ہی چل سکتے ہیں،بزدار صاحب آپ ان چہیتوںکو استعفیٰ دلوا کر اپنی ٹکٹ سے الیکشن لڑوائیں آپ کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان ماضی میں ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کہتے تھے ،عمران خان آج اسی سیاسی رشوت کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہیہیں، با ضمیر اور مخلص ارکان کبھی اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…