جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

موجودہ وزیراعظم کی کہانی جلداختتام پذیر ہونے والی ہے، ان کا انجام پوری دنیا دیکھے گی، عمران خان کو منافق اعظم قرار دیدیا گیا

datetime 1  جولائی  2020 |

پشاور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کوبے توقیرکرنیوالے منافق اعظم اوراسکے وزراء کی ذہنی کیفیت اورہوش وحواس اپنی جگہ نہیں موجودہ وزیراعظم کی کہانی جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کا انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ

موجودہ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں یہ تو چلے جائینگے لیکن حکومت کی حالت کاذمہ دارکون ہوگا معیشت کابیڑاغرق کرنے اورمہنگائی وبیروزگاری میں اضافے کیلئے کس کو قصوروارٹھہرایاجائے گا؟ موجودہ حکمران مزید کچھ مہینے ملک پرحکمرانی کرتے رہیں تو بچاکچاپاکستان بھی انکے ہاتھوں بربادہوجائے گا روبینہ خالد نے کہاکہ ان کے انتخابی جلسوں پرپیسے لگانے والے سیٹھوں کی وصولی کا ٹائم آن پہنچاہے اوریہ پیسے حکمران ملکی اداروں ،اثاثوں اور عوام کی جیبوں سے نکال رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خوشامدیوں نے اپنے عمل اور زبان سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے کوئی بھی ذی شعور انسان ان کے ساتھ بیٹھنا گنوارا نہیں سمجھتا پی پی کے سینئررہنما اور کہنہ مشق سیاستدان نویدقمر کوایوان میں اس حد تک مجبور کیا کہ انکا صبر تمام ہو گیا اب لوگوںکی برداشت بھی ختم ہوچکی ہے حکمران عوام کے بیچ آئیں توانہیں اپناحشر نظرآ جائیگا انہوں نے مرادسعید کی جانب سے مناظرے کا چیلنج پر کہا کہ مناظر کیلئے کورونا وبا میں خیبرپختونخوااور سندھ حکومتوں کی کارکردگی ہی کافی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کوبے توقیرکرنیوالے منافق اعظم اوراسکے وزراء کی ذہنی کیفیت اورہوش وحواس اپنی جگہ نہیں موجودہ وزیراعظم کی کہانی جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کا انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کے دن گنے جاچکے ہیں یہ تو چلے جائینگے لیکن حکومت کی حالت کاذمہ دارکون ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…