اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں نوجوان نے بیوی کو شادی کے گلے روز طلاق دے کر فروخت کر دیا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ 16روز تک ملزمان مختلف مقامات پر لے جا کر میری عزت لوٹتے رہے ۔ میرے شوہر نے مجھے تین لاکھ میں فروخت کیا تھا ۔ واقعہ کے بعد
پولیس نے 16روز بعد لڑکی کو داتا دربار سے برآمد کر لیا ۔ پولیس کودیئے گئے لڑکی کے بیان کے مطابق کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ مجھے نشہ آور اور سیرپ پلا گیا اور پھر فروخت کر دیا ۔ ملزم سے13جون سکو میرا نکاح ہوا اور اس نے دوسرے روز ہی مجھے طلاق دے کر فروخت کر دیا ۔ قبل ازیں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 3 ہفتوں بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی، ملزم عثمان نے بیوی کو گھمانے کے بہانے لاہور میں فروخت کر دیا تھا۔قومی موقرناے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے لاہور میں اسے 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔گجرانوالہ کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کو فروخت کرنے اور خریدنے والے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔