ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے پر پوری دنیا آنے والے دنوں میں پابندی لگا سکتی ہے، پی آئی اے کے سابق ایم ڈی کا انتباہ

datetime 30  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن پی آئی اے پر چھ ماہ کی پابندی کے بعد سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ دنوں میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، مشکوک لائسنسوں کے انکشاف کے بعد یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔یورپ کے لئے پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020رات12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، انہوں نے پی آئی اے کے مسافروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جن کی پی آئی اے کی بکنگ ہے وہ اگر چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا پھر ری فنڈ کروا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے خدشات دور کرنے کے لئے پی آئی اے اقدامات کر رہا ہے۔ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔  یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن پی آئی اے پر چھ ماہ کی پابندی کے بعد سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ دنوں میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…