اسلام آباد(آن لائن) وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقررو تبادلے کردئیے گئے ہیں۔سروس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یوسف نسیم کھوکھر کووفاقی سیکرٹری داخلہ مقررکردیا گیا ہے۔صالح فاروق سپیشل سیکرٹری تجارت تعینات جبکہ پاور سکینڈل
کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری پاور عرفان علی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا،انہیں اوایس ڈی بنادیا گیا۔انکی جگہ عمر رسول کو سیکرٹری پاورتعینات کردیا گیا ہے ۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے ہیں۔