لاہور (آن لائن) پاکستان کی مقامی نجی فضائی کمپنی ایئربلیو نے اندرون ملک جہازوں کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا اطلاق آج بروز بدھ سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ کرایوں میں کمی کے حوالے سے باتیا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی کے
درمیان بغیر سامان کے یکطرفہ کرایہ 9065روپے فی کس ہوگا جبکہ دو طرافہ کرایہ بغیر سامان کے 15090 روپے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ایئربلیو کے سامان کے ساتھ کرایوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ (قیوم زاہد)