لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سرکاری سکولوں کو طلباء اور طالبات کے لئے وظیفے کی رقم میں تین ارب 95 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد اس مد میں مجموعی رقم 13 ارب 85 کروڑ روپے ہوگئی ہے جو نہ صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہونہار طلباء اور طالبات بلکہ
سرکاری افسران اور ملازمین کے بچوں میں بھی بطور وظیفہ ماہانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں بچوں کے وظیفے کی مد میں 9 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ تعلیمی وظیفہ جات سرکاری سکولوں میں چھیویں کلاس سے لے کر میٹرک کے طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔