بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سکیورٹی گارڈ حسن علی کی شہادت کا سن کر انکی بہن بھی صدمے سے انتقال کر گئیں

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عمر کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) پاکستان سٹاک ایکس چینج پردہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی گارڈ حسن علی کی شہادت کا سن کر صدمے سے ان کی بہن بھی انتقال کر گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق جب ان کی بہن کو یہ اطلاع ملی کہ حملے میں ان کا بھائی بھی شہید ہو گیا تو ان کی حالت خراب ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنانے میں ایک اہم کردار آر آر ایف پولیس کے اہلکار محمد رفیق سومروکا بھی ہے اس جوان کا تعلق عمرکوٹ کے نواحی گاوں حاجی چنیسرسومرو سے تعلق ہے واقعے بعد سپاہی رفیق سومرو کے گھر پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوچکاہے، عمرکوٹ سے ملحقہ تھر کے گائوں حاجی چنیسر سومرو کے نوجوان نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو ہر سیکورٹی ادارے کے اہلکار کا ایک خواب ہوتاہے جی ہاں اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا لیکن پاکستانی سیکورٹی اداروں نے فوری اور موثر کاروائی کرکے پاکستان کو ایک بڑے سانحے سے بچالیا اور حملہ آور چاروں دشتگردوں کو جہنم رسید کیا اس کامیاب کاروائی رینجرز کے ساتھ ساتھ ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا آر آر ایف فورس میں محمد رفیق سومرو شامل تھا جس نے ہمت بہادری اور شجاعت کیساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو مکمل طور ناکام بنادیا جیسے ہی یہ خبر آئی تو پولیس اہلکار محمد رفیق کے گھروالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ مکین مبارکباد دینے انکے گھرپہنچ گئے، محمد رفیق کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے  نے جو کارنامہ سرانجام دیا اس نے نہ صرف میرا بلکہ پورے ملک کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، پورے گائوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…