وزیراعظم انجان بن کر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیںتیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،وزیراعظم نے تیل مافیا کو کتنا فائدہ پہنچایا؟ دھماکہ خیز دعویٰ

30  جون‬‮  2020

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وزیراعظم نے تیل مافیا کو اربوں روپوں کا فائدہ پہنچایا اور پھر انجان بھی بن گئے کہ انہیں اس کا پتہ نہیں چلا، وزیراعظم انجان بن کر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیںتیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا لیکن حکومت نے تیل مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے

اس میں 25روپے یکمشت اضافہ کردیا۔ حکومت کا یہ اقدام عوام دشمن اور ظالمانہ ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے حساب سے پٹر ولیم مصنوعات حکومت پاکستان کو 51 روپے میں پڑتا ہے جب کہ حکومت اس وقت 50 روپے فی لیٹرمنافع کما رہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دے اور جائز ٹیکسز کے بعد فی لیٹر 64 روپے مقرر کرے۔ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ میں پٹرول، آٹا، گندم اور چینی مافیا سمیت ہر قسم کا مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمت معمولی اضافے کے بعد 41 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے اور ایک بیرل میں 159 لیٹر تیل ہوتا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات ابھی پوری طرح قوم کو ملے بھی نہیں تھے کہ حکمرانوں نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔ تحریک انصاف اور اس کے حواریوں نے قوم کو بہت مایوس کیا ہے۔ ملک کا پورا نظام مافیا کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری نظام ٹھپ ہونے سے غریب پس گیاہے اور سفید پوش طبقہ کی سفید پوشی کا بھرم ختم ہوگیاہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کا حصول کامیابی کی ضمانت نہیں ہے یہ عجیب و غریب معاہدہ ہے کہ پارلیمنٹ اور کابینہ بے خبر ہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ وزیراعظم کے دائرہ سے بھی باہر ہے لیکن حکومت پھر بھی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…