لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیاہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے
کرایہ 12ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کے لیے پروازوں پر یکطرفہ 12ہزار کرایہ وصول کیا جائے، 12ہزار روپے کرایے میں ٹیکس بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اےکی جانب سے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں وضاحت دی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی تا اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار826 روپے سے شروع ہو رہا ہے جبکہ کراچی تا پشاور کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار108 روپے سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور یا اسلام آباد کایک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14,448 روپے سے شروع ہو رہا ہے۔تاہم پی آئی اے نے اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی ۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کا یکطرف کرایہ 12ہزار روپے کر دیا ہے ۔