اسلام آباد (آن لائن)فنانس ڈویژن نے2019-20کے دوران 270 ارب روپے کی بے ضابطگیوں بارے رپورٹ کو مسترد کر دیا۔فنانس ڈویژن کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں ترجمان ڈویژن نے کہا ہے کہ میڈیا میں آنی والی یہ خبریں بے بنیاد، جھوٹی اور حقائق کے برعکس ہیں، 40 وزارتوں اور محکموں میں 270 ارب کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے دعوے غلط ہیں، مالی سال2019-20کی طرح تمام آڈٹ رپورٹس پر ابتدائی آبزرویشن دی جاتی ہیں، آبزرویشنز کے مطابق بعض معاملات میں ضابطے کی کارروائیاں پوری
نہیں کی گئیں، قواعد اور ضابطوں پر عمل نہ ہونے کا مطلب کرپشن ہرگز نہیں ہے، میڈیا میں کرپشن کے الزامات وزارتوں اور سرکاری محکموں کی بدنامی کا باعث ہیں،تمام آڈٹ رپورٹس محکمہ جاتی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں تفصیلی غور کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔ماضی کی نسبت 2018-19ء میں اخراجات میں قواعد کی بے ضابطگیوں کا حجم 270 ارب سے زائد نہیں، اس کے برعکس 2015ء دے 2018ء کے مالی سالوں میں بے ضابطگیاں بالترتیب 32 کھرب، 58 کھرب اور 157 کھرب کی رہیں۔