لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈائون کے باعث صوبے کی سطح پر پیدا ہونے والے مالی بحران کی وجہ سے مالی سال 2020-21ء میں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے
وفاقی حکومت سے کئی روز قبل ہی قرض کی درخواست کر رکھی تھی جس پر یہ معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا اور وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے دوران امور حکومت چلانے کیلئے پنجاب حکومت کو 77 ارب روپے کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔