اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنوعا قل میں فلائٹ افسر شہید مریم مختار شیخ کے بھائی ، شاہ رخ شیخ کی سی ایس ایس کے امتحانات میں کامیابی اور اے ایس پی بننے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ ریٹائرڈ کرنل مختار شیخ کے بیٹے ، فلائنگ آفیسر شہید مریم مختار شیخ کے
بھائی سی ایس ایس کے امتحان میں اعلیٰ نمبر حاصل کر کے اے ایس پی بن گئے ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پنو عاقل کے نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کسی سے کم نہیں ، ہمیں نوجوان پر فخر ہے ۔ شاہ رخ شیخ نے بتائیا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انہوں نے دن رات محنت کر کے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔