اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض مزاری نے کہا کہ نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس دکھائی دیتے ہیں، تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہے لیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ریاض مزاری نے کہا کہ
ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی تاہم جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کردیاہے ،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہمیں ہسپتال بنا کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے علاقے میں امن وامان کی صورت حال سنگین ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو امن وامان کی صورت حال سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں،پنجاب کے 5 آئی جی تبدیل ہوگئے لیکن امن نہیں آیا۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نوکریاں بھی نہیں مل رہیں،تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہیلیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں،جن پر نوکریاں بیچنے کا الزام تھا انہیں ہی تحقیقات سونپ دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں فروخت ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیے،قائمہ کمیٹی نوکریاں بیچنے کے معاملے کی تحقیقات کرے۔ ریاض مزاری ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض مزاری نے کہا کہ نوجوانوں کو حکومت سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وہ مایوس دکھائی دیتے ہیں، تحریک انصاف کا مشن کرپشن ختم کرنا ہے لیکن یہاں تو نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں۔ریاض مزاری نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کی مہم چلائی،گیس پورے ملک میں پہنچ گئی تاہم جنوبی پنجاب قدرتی گیس سے محروم ہے، لائن لاسز کے نام پر لوڈ شیڈنگ نے برا حال کردیاہے