ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں، فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنا دیں

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیسے کرپٹ اور بد دیانت سیاستدان معاشرے میں کرونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی و سیاسی صلاحیتوں کے فقدان کے باوجود حمزہ شہباز کی ترقی عظیم الشان اقربا پروری کے بغیر ممکن نہ تھی۔ حمزہ شہباز نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے ذریعے

اپنی اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کی جیبیں بھریں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر ملک میں احتساب کا بغل بج چکا، اب آلِ شریف سمیت سب کرپٹ عناصر پکڑے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں آنے والے نو منتخب انفارمیشن افسران کے تربیتی سیشن کے اختتام پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نئے آنے والے انفارمیشن افسران کی تربیت کے لیے سماجی دوری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نئے آنے والے افسران کے لیے سات روزہ آن لائن تربیتی کورس کا اہتمام کیا تھا۔ نو منتخب افسران سے سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر اور ڈی جی پی آر اسلم ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی آر کی تاریخ میں پہلی دفعہ نئے آنیوالے افسران کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کاوش پر ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی پی آر اسلم ڈوگر اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کرونا وبا کے دنوں میں ٹیکنالوجی کا اس سے بہتر اور مثبت استعمال ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محکمہ اطلاعات میں نئے منتخب ہونے والے افسران سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔ امید ہے نئے افسران حکومتی کارکردگی اور مثبت پالیسیز کو مزید بہتر انداز میں عوام تک پہنچانے کا فریضہ بخوبی سر انجام دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…