اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میری زبان نہیں بلکہ میرا ہاتھ بھی بہت تیز چلتا ہے ، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراء کےدرمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی ۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور اسد عمر کے درمیان بحث چھڑ گئی ، فیصل واوڈا نے اسد عمر سے کہا کہ میری زبان ہی نہیں بلکہ میرا ہاتھ بھی تیز چلتا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ
اگر وزیراعظم تھوڑی دیر کیلئے کہیں چلے جاتے تو دونوں وزراء میں ہاتھا پائی ہوجاتی ،لیکن اس صورتحال میں وزیراعظم نے فیصل واوڈ اکو پکڑا اپنے ساتھ کمرے میں لے گئے ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کر رہے ہیں، یہاں گیم ہو رہی ہے ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے باہر کچھ اور کہتے ہیں، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو جذباتی دیکھ کر کہا فیصل ریلیکس رہو۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے، ہمیں ہر طرح کی رپورٹ ہے کون کیا کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں کچھ بتایا جاتا ہے، کاغذوں میں فیصلے کچھ اور طرح کے ہوتے ہیں، ہمیں وزیراعظم کے سامنے سیدھی بات بتائی جائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے فواد چودھری کے بیان کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر پوری مسلم امہ میں نہیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اندورنی جھگڑوں نے نقصان پہنچایا، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا۔