اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء بھی پاکستانی آموں کے ذائقے کے شوقین نکلے۔ منگل کو آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے پاکستانی آموں کو اپنا گرمیوں کا پسندیدہ پھل قرار دے دیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفرمی شاء نے کہاکہ پاکستان آم برآمد کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، پاکستان کے لذیذ اور رسیلے آم آسٹریلیا میں مقبول ہو رہے ہیں۔