منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے مودی کو وزیراعظم بنا کر اپنے اور پورے دنیا کے امن کے لئے خطرہ پیدا کیا،حکومت بھارتی مداخلت پر کیوں خاموش ہے؟ اہم انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسوقت پاکستان ایک مشکل و حساس وقت سے گزر رہا ہے،بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے مودی کو وزیراعظم بنا کر اپنے اور پورے دنیا کے امن کے لئے

خطرہ پیدا کیا ہے انہوں نے جاسوسوں کے ذریعے پراکسی وار شروع کی ہے پچھلے کچھ دنوں میں شرپسندوں نے کراچی میں رینجر پر حملے کئے جسکے پیچھے بھارت ہے، مجھے افسوس ہے کہ حکومت بھارتی مداخلت پر کیوں خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان و قبائلی اضلاع میں مداخلت و دھشتگردی کرا رہا ہے، ایک بار پھر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے،امپیریل کالج لندن کے مطابق کورونا کیوجہ سے بہت زیادہ اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہں میں قوم کو ناامید نہیں کررہا بلکہ اصل صورتحال بیان کررہا ہوں کہ کورونا کیوجہ سے اموات میں آئے روز اضافہ ہوگا، جون، جولائی اور اگست پاکستان میں کورونا وائرس کیسز و اموات میں شدت سے اضافہ ہوگا، عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرے۔  سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسوقت پاکستان ایک مشکل و حساس وقت سے گزر رہا ہے،بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے مودی کو وزیراعظم بنا کر اپنے اور پورے دنیا کے امن کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے انہوں نے جاسوسوں کے ذریعے پراکسی وار شروع کی ہے پچھلے کچھ دنوں میں شرپسندوں نے کراچی میں رینجر پر حملے کئے جسکے پیچھے بھارت ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…