اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا حکومت کاپشاور میں تحریک انصاف حکومت کے واحد میگا منصوبے پشاور بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے نئی تاریخ دینے سے انکار، تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران جب
وزیر خزانہ سے سوال کیاگیا کہ نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں پی ٹی آئی کے میگا منصوبے پشاور بی آر ٹی کا کوئی ذکر نہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔اس پر وزیر خزانہ کی بجائے صوبائی مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہےاس کے لئے نئی تاریخ نہیں دے سکتے۔