جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موٹروے پولیس کی ایمانداری کی روایت برقرار کھو جانے والی بھاری رقم مالک تک پہنچا دی

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے کھو جانے والی بھاری رقم مالک تک پہنچا دی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حیات  محمد ولد شیر محمد لاہور سے پیشاور ایک نجی کمپنی کی بس میں سفر کر رہا تھا،جب بس  ہکلا سروس ایریا  پر رکی تو مسافر نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا لیکن واپس آکر بس کو  نہ پایا جس پر مسافر تشویش  میں مبتلا ہوگیا

کیونکہ بس میں اس کا بیگ رہ گیا تھا جس میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی، دستاویزات اور دیگر سامان موجود تھا-پریشانی کے عالم میں مسافر نے 130  موٹروے پولیس ہیلپ لائن کے نمبر پر رابطہ کرکے سارا ماجرہ بیان کیا،اس خبر کو پاتے ہیں موٹروے پولیس الرٹ ہو گئی اور پشاور کے قریب، سب انسپکٹر اکرام اور سب انسپکٹر خالق نے بس کو روک کر بیگ برآمد کر کے مسافر  کو اطلاع دی۔بعد ازاں مسافر  نے موٹروے پولیس کے کیمپ آ کر اپنا بیگ وصول کیا جس میں11724 ملیشین کرنسی،جو کہ 453600 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر تھی ،شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر عام کاغذات موجود تھے۔مسافر نے اپنا بیگ وصول کرکے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس آئندہ بھی اسی طرح لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…