ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیرون ملک سے لوٹنے والے شہریوں کیلئے سعودی عرب میں نیا میکانزم تیار

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت صحت نے مملکت میں باہر سے آنے والوں کے لیے ایک نیا میکانزم نافذ کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس نئے طبی حفاظتی طریقہ کار میں بیرون ملک سے واپس آنے والوں کو مخصوص ضابطوں کے مطابق گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت انصاف نے کہاکہ شہریوں کی ہوائی اڈوں پرآمد کے فوری بعد ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

اس کے بعد انہیں دوسرے افراد کے ساتھ میل جول کے بغیر گھروں کے اندر قرنطینہ کیا جائے گابیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ایسے افراد جن میں بہ ظاہر کسی بیماری کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ہوگی انہیں بھی احتیاط کے طورپر گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔گھر میں قرنطینہ کی ایک تعریف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک سے واپس لوٹے اور اس میں بہ ظاہر کسی متعدی بیماری کی علامت بھی نہ ہو تو اسے کچھ عرصے کے لیے گھر میں دوسرے افراد سے الگ تھلگ رہنا ہوگا۔ تاکہ کسی متعدد بیماری کی شکل میں وبا دوسرے لوگوں تک نہ پہنچے۔اگر باہر سے آنے والے افراد کوویڈ  19 کی علامات ظاہر ہوں تو انہیں گھروں کے بجائے علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ جن افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا ان کی صحت کے بارے میں وقتا فوقتا جانچ کی جاتی رہے گی۔ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے افراد کے بارے میں تطمن اورتوکلنا جیسی اپیس سے نگرانی کی جائے گی۔قرنطینہ گائیڈ میں گھروں میں قرنطینہ کیے گئے افراد کے خصوصی حالات، ٹیسٹوں کے مثبت نتائج اورناگزیر اور ہنگامی حالات اور قرنطینہ ختم کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔ شہریوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں قرنطینہ کے عرصے کے دوران دوسرے افراد خانہ سے کسی قسم کا میل جیل نہ رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قرنطینہ کیے جانے سے قبل اس کے لیے جگہ کا تعین لازم ہے۔ گھر کے اندرقرنطینہ کیے گئے کسی بھی شخص کو بار بار جگہ بدلنے سے منع کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…