لاہور(آن لائن) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اچانک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ راتوں رات ٹیسٹ مثبت آنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ اہم پیشی پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔
گزشتہ پیشی کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات مکمل کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیب کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور نیب لاہور نے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ نیب لاہور کے مطابق گزشتہ پیشی سے قبل مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے تھے۔ شہباز شریف کو ہینڈ سینی ٹائزر اور شیشے والا ٹیبل فراہم کیا گیا تھا انہوں نے ماسک اور گلوز بھی پہنے ہوئے تھے جبکہ نیب تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثالیں موجود ہیں کہ مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔ نیب حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا وقت بہت اہمیت کا حامل ہے راتوں رات ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ حل اور وضاحت طلب ہے۔ جمعرات کے روز شہباز شریف کی اہم پیشی تھی جس میں رمضان شوگر ملز کیس میں فردجرم عائد ہونا تھی۔ شہباز شریف کو ہینڈ سینی ٹائزر اور شیشے والا ٹیبل فراہم کیا گیا تھا انہوں نے ماسک اور گلوز بھی پہنے ہوئے تھے جبکہ نیب تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثالیں موجود ہیں کہ مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔