لندن(این این آئی )رولز رائس، برٹش ایئر ویز، ایزی جیٹ اور لْکرز کی جانب سے اپنی اپنی کمپنیوں میں نوکریوں کی تعداد کم کرنے کے بعد اب برطانیہ کی مشہور ریستوران چین نے بھی اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دی ریسٹورنٹ گروپ جو کہ مشہور ریستورانوںفرینکی اینڈ بینیز کی چین بھی چلاتا ہے،
نے ملک بھر میں اپنے 125 آؤٹ لیٹس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ریستوران 23 مارچ کو بند کر دیے گئے تھے اور جولائی کے پہلے ہفتے سے قبل انھیں دوبارہ کھولنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔دی ریسٹورنٹ گروپ کی جانب سے اس اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس کاروبار سے وابستہ تین ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔