اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کا شکارمعروف اینکر آفتاب اقبال نے مشورہ دیا ہے کہ کسی کو شوق نہیں ہوتا انفیکشن کروانے کا، اگر ہوجائے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں، اپنے اعصاب مضبوط کریں اور حوصلے بلند رکھیں۔آئسولیشن میں اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق رکھیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں تقریباً صحتیاب ہوچکا ہوں لیکن ڈاکٹر صاحب نے مجھے 5 سے 7 دن کیلئے منع کررکھا ہے۔ میں آج بھی کہتا ہوں کہ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، اس سے ڈریں گے تو آپکے لئے پریشانی ہوگی۔ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں اس قسم کے مسئلے کو ایسے ہی پکڑیں جیسے بیل کو سینگوں سے پکڑ کر قابو کیا جاتا ہے۔آفتاب اقبال نے مزید کہا کہ اسکے لئے ایک بہت لاجواب ایکسرسائز ہے تنفس کی ایکسرسائز جیسی یوگا میں ہوتی ہے۔جس میں لمبے لمبے سانس لینا ہوتا ہے۔ یہ ایکسرسائز ضرور کریں خواہ آپکو انفیکشن ہوئی ہے یا نہیں۔ آپ لمبے لمبے سانسوں کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھیں۔ یہ آپکے پھیپھڑوں کیلئے بہت مددگار ہے۔ یہ عبادت بھی ہے اور ریاضت بھی،آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں چیزوں میں ہم بہت بے احتیاطی کرتے ہیں ،اسکا اس وبا کے دوران خصوصی خیال رکھیں، ایک غدا اور دوسری نیند۔ اپنی نیند پوری رکھیں اور غذا بالکل سادہ اور میانہ روی سے کھائیں۔آپ نیند کو ترجیح دیں، اپنا اعتقاد مضبوط رکھیں، ہمت اور حوصلہ رکھیں۔ تنفس کی ایکسرسائز آپکی مدافعت میں اضافہ کرتی ہے اور اسکو چارچاند آپکا اعتقاد لگادیتا ہے۔