اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کوروناکی صورتحال کنٹرول سے نکل گئی ،سندھ حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال اب کنٹرول سے نکل گئی ہے، کورونا سے متعلق ہمیں صورتحال صحیح نظرنہیں آرہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جوباتیں آج کہہ رہے ہیں وہ 2ماہ پہلے کہتے تھے تو اچھا ہوتا، کورونا اورپٹرول ایشو ہے، مگرنان ایشو سنتھیارچی پربات کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنتھیارچی کے

ذریعے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سنتھیارچی نان ایشو ہے لیکن اب اسے ایشو بنایاجارہاہے، امریکی خاتون ایک سیاسی جماعت پرسنگین الزامات لگارہی ہے، امریکی خاتون دیگر لوگوں کو بھی نام لینے کی دھمکی دے رہی ہے اگر اس خاتون کونہ روکا تو کل یہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔سعید غنی نے کہا کہ امریکا کیریکارڈمیں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہیں، سنتھیارچی کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سنتھیارچی کوآج نہ روکا گیا اور جھوٹاثابت نہیں کیاتویہ کسی کونہیں چھوڑیگی۔اسٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جوپاکستان اسٹیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان کی نظراس زمین پرہے مگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین کسی کوہڑپ کرنے نہیں دیگی، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان اسٹیل سے متعلق سی سی آئی فیصلہ کرنے کااختیاررکھتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…