اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے سیالکوٹ جانیوالی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں وزیرآباد کے مقام پر آگ لگ گئی، ریسکیو کی جانب سے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، دو بوگیاں جل کر خاکستر، خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق خالی ٹرین وزیر آباد واشنگ لائن جا رہی تھی، کہ چلتی ٹرین کی دو بوگیوں میں اچانک آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔