پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ،پاکستانیوں کی اکثریت کرونا کے وجود سے ہی انکاری ، ” لوگ اسے ڈرامہ سمجھ کر کیسے اپنوں کیساتھ ظلم کر رہے ہیں ؟ کامران خان نے ویڈیوز جاری کرتے ہوئے عوام نے بڑی اپیل کر دی

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کےخوفناک ترین وار جاری، لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کرونا وائرس بے قابو ہو گیا ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 3938نئے کیسز جبکہ ہلاکتیں 78رپورٹ ہوئی ہیں ۔ جس کے متاثرین کی کل تعداد 76,398اور ہلاکتیں 1,621تک جا پہنچی ہیں ۔ بڑھے کیسز اور نئی اموات کے بعد بھی پاکستانیوں کو اب بھی کرونا وائرس ایک ڈرامہ لگتا ہے ۔

نجی ٹی وی پروام میں کامران خان نے تشویشناک صورتحال پر مسئلے کو اجاگر کیا اور کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد کرونا وباء کی آندھی پاکستانیوں کو تیزی سے اپنا شکار بنا رہی ہے ۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کا اصرار لاک ڈاؤن مسئلے کا حل تھا اور نہ ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد عوام سے اپیل کی وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔سینئر اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4دن میں کرونا وائرس پاکستانیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے ، صورتحال تشویشناک ہو گئی جبکہ عوام اب بھی غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہوئے ہے ، کسی کو فکر ہی نہیں ، اکثریت کرونا کے وجود سے انکار ہیں ۔ کامران خان نےبتایا ہے کہ کرونا کے حوالے سے مئی کا مہینہ تباہ کن رہا، کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مئی میں گیارہ سو اٹھاون اموات اور پچپن ہزار چھ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،یعنی روزانہ اٹھارہ سو کیسز اور سنیتس اموات ہوئیں، تیس مئی انتہائی ہولناک ثابت ہوا، اس دن اٹھاسی اموات تین ہزار انتالیس ریکارڈ کیسز سامنے آئے، تیس مئی کو پنجاب میں ریکارڈ چھتیس اور سندھ میں ریکارڈ اڑتیس اموات ہوئی تھیں۔سینئر اینکر پرسن نے لاہور کی ڈاکتر شمیم طاہر کا ویڈیو بیان چلایا جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے 21سال کا نوجوان طاہر کرونا وباء سے زندگی کی بازی ہار گیا ، ڈاکٹر شمیم نے بتایا کہ میرے بیٹے میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی

لیکن ایک رات میں اس کا ٹیسٹ کرنے سے اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ زندگی کی بازی ہار بیٹھا ، مرحوم کی والدہ نے کہا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کرونا نہیں اور یہ سب پیسے کیلئے کیا جارہا ہے تو میرے لوگوں سے درخواست ہے وہ میری دولت ،جائیداد لے لیں بس میرا بیٹا مجھے واپس کر دیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے ویڈیو چلا کر عوام سے درخواست کی ہے کہ خدارا آپ لوگ اب بھی احتیاط کرنا شروع کر دیں

تو ہم کرونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ، حالت کی سنگینی کو نظر انداز مت کریں ورنہ بہت بڑی تباہی کو ہمارا مقدر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ، انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر مت نکلیں ، اگر نکلنا ضروری ہے تو اپنا چہرہ ڈھانپیں ، رش میں مت جائیں ، لوگوں سے فاصلہ اختیار کریں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…