اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عظمیٰ خان کیس میں ملک ریاض نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کردی ، ملک ریاض نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے حسان نیازی کو لیگل نوٹس بھی بھیج دیا۔
جس میں عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا ، حسان نیازی کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے 7 یوم میں تحریری طور پر کسی بھی قسم کا الزام عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہدایت کی گئی ہے ،ملک ریاض کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی رقم کی آفر نہیں کی ، ان پر تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، حسان نیازی ملک ریاض پر الزامات عائد کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ من گھڑت الزامات کی فی الفور تردید کریں اورملک ریاض کی ہتک عزت پر اپنا بیان واپس لیں، حسان نیازی ملک ریاض کی عزت کو نقصان پہنچانے پر 5 ارب روپے ادا کریں، ملک ریاض کی تمام ہدایات مانتے ہوئے عملدرآمد کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
@AzharSiddique, Advocate, SC, on behalf of @MalikRiaz_, has served a formal Legal Notice onto @HniaziISF 4 deliberately & wrongly involving, maligning and defaming Malik Riaz Hussain into Uzma Khan Fiasco! demanding, inter alia, Rs.5 Billion as damages. @uzmaaaK @UzmaKhanOficial pic.twitter.com/AYs9dcuTv0
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) May 30, 2020